تہران، ارنا  -   سماعت سے محروم ایرانی کھیلاڑی سجاد پیر آیقر چمن نے برازیل میں جاری سمر ڈیف اولمپکس کے 13 ویں دن میں ڈسکس پھینکنے میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلائی تمغہ جیت لیا۔

ڈیف اسپورٹس فیڈریشن کےمطابق برازیل میں منعقد ہونے والے سمر ڈیف اولمپکس میں سماعت سے محروم ایرانی کھیلاڑی سجاد پیر آیقر چمن نے  گزشتہ روز 15 مئی  کو شدید بارش میں ڈسکس  پھینکنے کے مقابلوں میں  54 میٹر اعشاریہ83 سینٹی میٹر کا ریکارڈ بنا کر ایک سونے کے تمغہ کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔

اس رپورٹ کے مطابق اس کیٹگری میں لیتھوانیا اور امریکا کے کھلاڑیوں نے دوسرا اور تیسرا نمبروں کو حاصل کیا۔

برازیل میں 2021 کے اولمپک گیمز کا 24 واں راؤنڈ یکم مئی سے شروع ہو گیا ہے جس میں 80 ممالک کے 4000 سے زائد کھیلاڑیوں نے 20 کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کی ہے اور ایرانی دستے نےبھی75 مرد اور خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ 8 کھیلوں بشمول فٹ بال، بیچ والی بال، ایتھلیٹکس، فری اسٹائل اور گریکو رومن کشتی، شوٹنگ، تائیکوانڈو، کراٹے اور جوڈو میں ان مقابلوں میں شرکت کی ہے۔

ایرانی قافلے نے آج تک 14 طلائی، 12 چاندی اور 14 کانسی کے تمغے کراٹے، جوڈو، تائیکوانڈو، ایتھلیٹکس اور فری اسٹائل اور گریکو رومن کشتی کے کھیلوں میں حاصل کیے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

لیبلز