تہران، ارنا - ایرانی پہلوانوں نے بلغاریہ میں ہونے والے گریکو رومن کشتی کپ کے بین الاقوامی مقابلوں میں 1سونے،1 چاندی اور 1کانسی کے تین تمغے جیت لیے۔

انڈر 23 بین الاقوامی گریکو رومن مقابلوں 'سیراکوف' کا 12 سے 15 مئی تک بلغاریہ کے شہر صوفیہ میں انعقاد کیا جائے گا جس میں ایرانی پہلوانوں نے گزشتہ روز اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین تمغے ( ایک طلائی، ایک چاندی اور ایک کانسی) حاصل کیا۔

محمدرضا رستمی، مرتضی الغوثی اور علیرضا حسنوند' نے ترتیب میں 72، 97 اور 130 کلوگرام کے زمروں میں طلائی، چاندی اور کانسی کے تمغوں کو اپنے نام کر لیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@