ڈیف اسپورٹس فیڈریشن کے مطابق 24 ویں برازیل کے ڈیف اولمپکس گیمز کا فائنل مرحلہ گزشتہ روز اختتام پذیر ہوا جس میں ایرانی گریکو رومن کشتی ٹیم نے 4طلائی ، ایک چاندی اور ایک کانسی کے تمغے کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔
55 کلوگرام وزن کے زمرے میں، صادق ابولوفائی نے فائنل مرحلے میں بلغاریہ کے حریف کے خلاف 4-2 سے کامیابی حاصل کر کے پہلا طلائی تمغہ جیت لیا۔
60 کلوگرام کے زمرے میں ایران کے ایک اور نمائندے 'مہدی بخشی'نے اپنے ترک حریف کے خلاف 3-1 سے شکست دے کر دوسرا طلائی تمغہ حاصل کیا۔
ابوذر ربیعی زادہ اور اکبر صابری نے بھی ترتیب میں 87 اور 97کلوگرام کے زمروں میں 4-4 اور 8-0 کے نتیجے کے ساتھ ترکی اور قازقستان کے حریفوں کو پسپا دے کر تیسرے او چوتھے طلائی تمغوں کو حاصل کیا۔
مجوعی طور پر ایرانی ٹیم نے 12 طلائی، 8 چاندی اور 11 کانسی کے تمغے حاصل کیے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@