تہران، ارنا- ایرانی ویٹ لفٹر "علیرضا یوسفی" نے ورلڈ یوتھ ویٹ لفٹنگ مقابلوں کی +109 کلوگرام کی کیٹگیری میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین طلائی تمغے جیت کرکے ملک کا نام روشن کردیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ایرانی نمائندے علیرضا یوسفی جنہوں نے 2022 ورلڈ یوتھ ویٹ لفٹنگ مقابلوں کی +109 کلوگرام کی کیٹگیری میں پہلے روانڈ میں 177 کلوگرام کا وزن کو اٹھا کر ایک طلائی تمغہ جیت لیا تھا دوسرے روانڈ میں اور مجموعی طور پر ان مقابلوں کی پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

یوسفی جنہوں نے ازبکستان میں منعقدہ عالمی مقابلوں میں 238 کلوگرام کا وزن کو اٹھاکر اس زمرے میں ریکارڈ توڑ دیا تھا، یونان میں بھی +109 کلوگرام کی کیٹگیری کے عالمی ریکارڈ  کو ایک کلو تک بڑھانے میں بھی کامیاب رہے۔

طلائی تمغہ جیتنے کے لیے یوسفی نے سب سے پہلے سپر ہیوی ویٹ ڈبلز میں 215 کلوگرام وزن پر قابو پایا اور اس وزن پر قابو پا کر ان کا طلائی تمغہ حتمی ہوگیا۔

تکنیکی عملے نے یوسفی کے دوسرے اقدام کے لیے 239 کلوگرام وزن کی درخواست کی، جو کہ عالمی ریکارڈ سے ایک کلو زیادہ تھا۔ یوسفی اس وزن کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہے۔

یوسفی نے اپنے تیسرے اقدام میں، اس وزن کو اٹھا کر عالمی یوتھ ریکارڈ توڑ دیاـ اس وزن کو کنٹرول کرنے سے یوسفی نے سپر ہیوی ویٹ کیٹیگری میں 416 کلوگرام کے ریکارڈ کے ساتھ طلائی تک رسائی حاصل کی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@