تہران، ارنا - ایرانی صدر مملکت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عراق میں ہم آہنگی اور اتحاد اسلامی جمہوریہ ایران کے لیے اہمیت کا حامل مسئلہ ہے۔

یہ بات علامہ سید ابراہیم رئیسی نے بدھ کے روز عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کے ساتھ ایک ٹیلی فونگ رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ عراق میں حالیہ پارلیمانی انتخابات کا سیاسی عمل جلد ہی ایک طاقتور حکومت کی تشکیل کے لیے کسی نتیجے پر پہنچے گا۔
صدر رئیسی نے عراقی قوم اور حکومت کو عید الفطر کے موقع پر مبارکباد پیش کی، مسلمانوں کی اہم مذہبی چھٹی جو رمضان کے مقدس روزے کے مہینے کے اختتام پر آتی ہے۔
الکاظمی نے ایرانی عوام اور صدر کو عید الفطر کی مبارکباد دی اور عراق کی حمایت پر اسلامی جمہوریہ کا شکریہ ادا کیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@