تہران، ارنا - اسلامی تبلیغات کی رابطہ کونسل کے سربراہ نے  ملک کے 900 شہروں میں یوم القدس کی ریلیوں کے انعقاد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ ہزار ملکی اور غیر ملکی صحافی اور فوٹوگرافرز عالمی یوم القدس کی ریلیوں کی کوریج دیں گے۔

 یہ بات محمد حسین موسی پور نے بدھ کے روز یوم قدس کی ریلی سے متعلق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی،

انہوں نے بتایا کہ ملک اور بیرون ملک سے 5 ہزار صحافی اور فوٹوگرافرز عالمی یوم القدس کی ریلیوں کی کوریج دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یوم القدس کا مظاہرہ اس سال دو سال کے وقفے کے بعد ملک کے 900 شہروں میں منعقد کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی یوم القدس کی تقریب بیت المقدس اور مظلوم فلسطین کی حمایت اور غاصب صہیونی رجیم کی مذمت کے مقصد سے دنیا کے90 سے زائد ممالک میں مارچ یا عوامی اجتماعات کی شکل میں منعقد کی جائیں گی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

لیبلز