عالمی یوم قدس
-
تصویرعالمی یوم قدس پر مسجد الاقصی میں 75 ہزار فلسطینیوں نے نماز جمعہ ادا کی
قدس کے محکمہ اوقاف نے اعلان کیا ہے کہ آج عالمی یوم قدس کے موقع پر 75 ہزار فلسطینیوں نے مسجد الاقصی میں نماز جمعہ ادا کی۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق آج رمضآن المبارک کے جمعۃ الوداع اور عالمی یوم القدس پر پچھتر ہزآر فلسطینی ایسی حالت میں مسجد لاقصی میں نماز جمعہ ادا کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں کہ غاصب صیہونی حکومت نے سیکورٹی بہت بڑھادی تھی ۔ اس رپورٹ کے مطابق مسجد الاقصی کے درواوزں اور اس کے اطراف میں بہت بڑی تعداد میں صیہونی فوجی تعینات تھے اور انھوں نے سختیاں بڑھادی تھیں۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ صیہونیوں نے غرب اردن کے بہت سے ساکنین کو قلندیا چیک پوسٹ پر روک لیا اور انہیں نماز جمعہ میں شرکت کے لئے قدس شریف جانے کی اجازت نہیں دی ۔
-
سیاستاسپیکر پارلیمان: ایران پر حملہ ہوا تو پورا علاقہ دھماکے سے اڑجائے گا
تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے عالمی یوم قدس کے خطاب میں خبردار کیا ہے کہ ایران پر امریکا کا حملہ بارود کے ڈھیر میں چنگاری ثابت ہوگا اور پورا علاقے دھماکے سے اڑجائے گا اور پھر امریکا اور اس کے اتحادیوں کے فوجی اڈے بھی محفوظ نہیں رہیں گے
-
پاکستانپاکستان کے مختلف شہروں میں یوم قدس کے جلوس
اسلام آباد – ارنا – پاکستان کے مختلف شہروں میں عالمی قدس کے جلوسوں میں ہزاروں روزے دار مسلمانوں نے شرکت کی ۔
-
سیاستتہران اور دیگر شہروں میں عالمی یوم قدس ریلی کا آغاز
تہران - IRNA - تہران اور ملک کے دیگر شہروں میں بیک وقت "علی العھد یا قدس" کے نعرے کے ساتھ بین الاقوامی یوم قدس ریلی کا آغاز ہوگیا، جس میں ظالمانہ غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرنے کے لیے لوگوں کا سمندر امڈ آیا۔
-
سیاستصیہونی حکومت کے خلاف تادیبی کارروائي ضروری، وزیر خارجہ
تہران-ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے عالمی یوم القدس کے موقع پر ایک مقالے میں صیہونی جرائم پر روشنی ڈالتے ہوئے اس کے خلاف تادیبی کارروائي اور غزہ کے عوام کے لئے اسلامی ملکوں کی جانب سے انسان دوستانہ امداد کی ترسیل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
-
تصویرعالمی یوم القدس
ایران میں عالمی یوم القدس کے جلوس اور دمشق میں صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے کے شہداء کا جلوس جنازہ نکالا گیا۔
-
پاکستانعالمی یوم قدس، فلسطینیوں کے ساتھ تجدید عہد، اعلی پاکستانی حکام کا پیغام
اسلام آباد-ارنا- پاکستان کے وزیر اعظم اور پارلیمنٹ کے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر نے عالمی یوم قدس کے موقع پر اپنے پیغامات میں فلسطینی کاز کے ساتھ تجدید عہد کیا اور صیہونی حکومت کے غاصبانہ قبضے کی مذمت کرتے ہوئے کہا: عالمی یوم قدس ایک غاصب حکومت کے پنجوں سے فلسطینیوں کی نجات اور بیت المقدس کی آزادی کے لئے مسلمانوں کی متحدہ آواز کا دن ہے۔
-
تصویرصدر سید ابراہیم رئيسی سے اسلامی ممالک کے سفراء اور نمائندوں کی ملاقات میں
صدر سید ابراہیم رئيسی نے عالمی یوم قدس کے موقع پر جمعرات کی شام اسلامی ممالک کے سفراء اور نمائندوں سے ملاقات کی
-
سیاستاسلامی جمہوریہ ایران، فلسطین، لبنان، یمن اور عالم اسلام میں مزاحمت کی کھل کر حمایت کرتا ہے، صدر ایران
تہران-ارنا- صدرمملکت نے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران، دفاع کو تمام مزاحمتی تنظیموں کا قانونی حق سمجھتا ہے اور فلسطین، لبنان، یمن اور عالم اسلام میں مزاحمت کی کھل کر حمایت کرتا ہے۔
-
دفاعرہبر انقلاب اسلامی نے بیت المقدس کی راہ میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ پڑھائی
تہران-ارنا- رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جمعرات کی رات بیت المقدس کی راہ میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ پڑھائی۔
-
سیاستیوم قدس فلسطینیوں کے حق خودارادیت کے دفاع کے لیے ایک عالمی مہم ہے، پاکستان میں ایرانی سفارتخانہ
اسلام آباد (ارنا) پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوم قدس ناجائز صیہونی حکومت کی طرف سے فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے تشدد، قتل اور امتیازی سلوک کی مذمت اور فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کے دفاع کے لیے ایک بڑھتی ہوئی عالمی مہم ہے۔
-
سیاستاس سال یوم قدس، غاصب صیہونی حکومت کے خلاف عالمی احتجاج کا دن ثابت ہوگا، رہبر انقلاب اسلامی
تہران(ارنا) رہبر انقلاب اسلامی نےاس سال یوم قدس کو غاصب صیہونی حکومت کے خلاف بین الاقوامی احتجاج کا دن قراردیتے ہوئے فرمایا کہ اگر پچھلے برسوں میں صرف اسلامی ممالک ہی یوم قدس مناتے تھے تو اس سال انشاء اللہ غیر اسلامی ممالک میں بھی یوم قدس شایان شان طریقے سے منائے جانے کا امکان ہے۔
-
سیاستپاکستانی شخصیات نے فلسطین اور صیہونی حکومت سے نمٹنے کو عالمی اتحاد کا محور سمجھا
تہران، ارنا - پاکستان کے مختلف شہروں میں منعقد ہونے والی " فلسطین، اسلامی اتحاد کا محور" کانفرنسوں کے شرکاء نے کہا کہ فلسطین اور صیہونی حکومت سے نمٹنا عالم اسلام کے اتحاد کا محور ہے۔
-
سیاستسید حسن نصراللہ کا یوم القدس ریلیوں میں بھرپور شرکت کرنے کا مطالبہ
تہران، ارنا - حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل نے اپنے خطاب میں یوم القدس کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے یوم القدس کی ریلیوں میں عوام سے وسیع پیمانے پر شرکت کا مطالبہ کیا ہے۔
-
سیاست5 ہزار صحافی اور فوٹوگرافرز عالمی یوم القدس کی ریلیوں کی کوریج دیں گے
تہران، ارنا - اسلامی تبلیغات کی رابطہ کونسل کے سربراہ نے ملک کے 900 شہروں میں یوم القدس کی ریلیوں کے انعقاد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ ہزار ملکی اور غیر ملکی صحافی اور فوٹوگرافرز عالمی یوم القدس کی ریلیوں کی کوریج دیں گے۔
-
سیاستحماس کا ایک اعلی سطحی وفد کا دورہ ایران
تہران، ارنا - حماس کے عرب اور اسلامی تعلقات کے دفتر کے سربراہ خلیل الحیہ کی قیادت میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کا ایک اعلیٰ سطحی وفد آج تہران پہنچ گیا۔