اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے اعلی نمائندوں کے درمیان مذاکرات کے پانچویں دور کا جمعرات کے روز عراقی دارالحکومت بغداد میں انعقاد ہوا جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لیے ایک واضح نقطہ نظر کا خاکہ پیش کیا گیا۔
عراقی اور عمانی حکام نے تہران اور ریاض کے نمائندوں کے درمیان مشترکہ ملاقاتوں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
اس اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کی راہ میں درپیش اہم چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں ممالک کے نمائندوں کے درمیان تعمیری مذاکرات اور بات چیت کے پیش نظر مستقبل قریب میں اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے درمیان مشترکہ ملاقات کا امکان بھی ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@