سعید خطیب زادہ نےآج بروز ہفتہ افغانستان کے صوبے قندوز میں اہلسنت کی مسجد پر دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
انہوں نے دہشت گردانہ حملے سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
خطیب زادہ نے کہا کہ افغانستان میں غیر علاقائی طاقتیں داعش دہشت گردوں کی پشتپناہی کررہی ہیں اور داعش دہشت گرد شیعہ اور سنی مساجد پر مسلسل حملے کرکے نہتے اور بے گناہ شہریوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ شیعہ اور سنی کے درمیان تصادم سامراجی طاقتوں کی دیرینہ سازش اور خواہش ہے۔ شیعہ اور سنیوں کو متحد ہوکر دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق ان دنوں افغانستان کے مختلف شہروں میں مسلسل دہشت گردانہ بم دھماکے ہو رہے ہیں، دارالحکومت کابل کے ایک اسکول میں حالیہ دہشت گردانہ بم دھماکے میں 26 افراد شہید اور دسیوں دیگر زخمی ہوئے تھے۔ جبکہ مزار شریف میں بھی دہشت گردانہ بم دھماکے میں دسیوں افراد شہید و زخمی ہوئے۔ جمعرات کو قندوز ایرپورٹ کے قریب طالبان کی چیک پوسٹ کے سامنے بھی بم کا دھماکہ ہوا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@