کیش، ارنا - ایرانی وزیر سڑک اور شہری ترقی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران رہائش، ہوائی نقل و حمل اور سمندری کے تینوں شعبوں میں 2022 قطر کے ورلڈ کپ کی حمایت کرے گا۔

یہ بات رستم قاسمی نے ہفتہ کے روز ایرانی جنوبی جزیرے کیش پہنچنے پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ فٹبال ورلڈ کپ بین الاقوامی میدان میں سب سے اہم اور موثر ایونٹس میں سے ایک ہے جو ہمارے صدر  نے دورہ قطر کے دوران اس ایونٹ سے ایران کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ایرانی وزیر نے بتایا کہ قطر میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور قطری امیر کے درمیان ملاقات کے دوران ہونے والے ابتدائی معاہدوں کے مطابق، ایران 2022 ورلڈ کپ کے کچھ مسافروں اور سیاحوں کے لیے رہائش، ہوائی اور سمندری نقل و حمل کے شعبوں میں حمایت کرے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@