تہران، ارنا- ایرانی انڈر 16 خواتین ٹینس کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ کوالیفائنگ مقابلوں میں ملائیشیا کیخلاف کھیلئے گئے میچ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار فتح حاصل کی۔

ایران ٹینس فیڈریشن کے مطابق، ایرانی خواتین کھیلاڑی، ورلڈ کپ کوالیفائنگ مقابلوں (بلی جین کپ) میں اپنے دوسرے میچ میں آج ملائیشیا کیخلاف میدان میں اترگئیں۔

ان مقابلوں کے انفرادی حصے کے پہلے میچ میں ایران سے "مہرانہ ظہوریان" نے ملائیشیا کی ٹینس کھلاڑی کیخلاف میچ میں (1-6، 6-7) کے نتیجے سے سے شکست  کھائی۔

تا ہم "ماندگار فرزامی" نے ایران کی دوسرے نمائندے کے طور پر (3-6 اور 3-6) نتیجے سے اپنی حریف کو شکست دی۔

اس کے علاوہ ڈبلز سیکشن میں ایرانی ٹیم بشمول فرزامی اورظہوریان نے ملائیشیا کی ٹیم کو 7-6، 0-6 اور 17-17 کے نتیجے سے شکست دی۔

اس طرح ایرانی خواتین کھیلاڑی کل بروز جمعرات کو بھارت کیخلاف میدان میں اتریں گی۔

 واضح رہے کہ بلی جین کپ میں ایران، آسٹریلیا، ہانگ کانگ، بھارت، جاپان، قازقستان، منگولیا، سنگاپور، ازبکستان اور ویتنام کی ٹیموں نے حصہ لیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان مقابلوں کا 4 سے 7 اپریل تک بھارتی دارالحکومت دہلی میں انعقاد کیا جائے گا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@