ایران کی سرنگوں اور کان کنی صنعت کی ترقی اور تعمیر نو اتھارٹی(IMIDRO) نے کی رپورٹ کے مطابق رواں عیسائی سال کے جنوری اور فروری کے مہینوں میں ایرانی اسٹیل کی پیداوار کی شرح 5.3ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے۔
اس تنظیم کے مطابق فروری کے مہینے میں ایرانی اسٹیل کی پیداوار 2.5ملین ٹن ٹک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.7 فیصد زیادہ ہے۔
دوسری طرف ورلڈ اسٹیل ایسوسی ایشن کے 64 اراکین کی کل پیداوار 299.4 ملین ٹن تک پہنچ گئی، جو 2021 کے اسی عرصے کے مقابلے سے 5.5 فیصد کم ہے۔
دوسری جانب ایران کے بعد بھارت نے 6.6 فیصد کے ساتھ سب سے زیادہ ترقی حاصل کی ہے اس کے بعد جرمنی 1.1 فیصد، روس 1 فیصد اور امریکہ 06%فیصد کے ساتھ دوسرے نمبروں پر ہیں۔
چین کی پیداوار دنیا کا سب سے بڑا سٹیل پیدا کرنے والا ملک کی حیثیت سے 2022 کے پہلے دو مہینوں میں 158 ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے۔
اس مدت میں امریکی اسٹیل کی پیداوار 13.4 ملین، جاپان کی پیداوار 15.1ملین، ہندوستان کی پیداوار 20.9ملین، جنوبی کوریا کی پیداوار 11.2 ملین، جرمنی کی پیداوار 6.5 ملین، ترکی کی پیداوار 6.1 ملین، برازیل کی پیداوار 5.6 ملین اور روس کی پیداوار 12.4 ملین ٹن تک پہنچ گئی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@