تہران، ارنا - لبنانی مزاحتمی تنظیم حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے یوکرین میں حزب اللہ کے جنگجوؤں اور ماہرین کی روسی افواج کے شانہ بشانہ لڑائی میں موجودگی کی واضح طور پر تردید کی۔

یہ بات "سید حسن نصراللہ" نے جمعہ کے روز یوکرین میں اس مزاحمتی تنظیم کے جنگجوؤں کی موجودگی کی افواہوں  پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کا کوئی بھی، نہ کوئی جنگجو اور نہ ہی کوئی  ماہر، اس میدان یا ان جنگوں کے کسی بھی میدان جنگ میں گیا ہے۔
نصراللہ نے اس بات پر زور دیا کہ ہم نے لبنانی ریاست اور حکومت سے ہنگامی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا کیونکہ جنگ کے اثرات لبنان اور خطے تک پہنچ چکے ہیں۔
یوکرائنی فوج نے دعویٰ کیا کہ روس کے پاس شام سے تقریباً ایک ہزار فوجی موجود ہیں۔
یوکرین ان افواج کے لیے "کرائے کے فوجی" کی اصطلاح استعمال کرتا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@