تہران، ارنا – ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 38 دن کے بعد کورونا کی روزانہ شرح اموات دیکھنے میں کمی دیکھنے میں آئی ہے 98 افراد تک پہنچ گئی ہے۔

ایرانی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2 ہزار 580 افراد کورونا وبا سے متاثر ہوگئے ہیں جن میں سے 512 افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں؛ اب تک مجموعی طور پر ملک میں 7 ملین 135 ہزار 719 افراد کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

اب تک مجموعی طور پر ملک میں کورونا سے متاثرہ 6 ملین 805ہزار 81 افراد، صحتیاب ہوگئے ہیں اور تاہم ملک بھر میں کورونا کا شکار 2 ہزار 234 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ ہسپتالوں کی انتہائی نگہداشت یونٹوں میں زیر علاج ہیں۔

واضح رہے کہ اب تک ملک میں مجموعی طور پر 48 ملین 534 ہزار 882 کورونا تشخیصی ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران میں اب تک 63 ملین 710 ہزار 622 افرد نے ویکسین کی پہلی خوراک، 56 ملین 452 ہزار 606 افراد نے ویکسین کی دوسری خوراک اور 25 ملین 562 ہزار 931افراد نے ویکسین کی تیسری خوراک لگوالی لی ہے اور اب ملک میں مجموعی طور پر 145 ملین 726 ہزار 159 کورونا ویکسین کی خوراکین لگائی گئی ہیں۔ 

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1