تہران، ارنا - صیہونی ریاست کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ اس رجیم کی فوج مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں ابھی بھی اسٹینڈ بائی پر ہے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایرانی انتقام کے ڈر سے فلسطین کے شمالی علاقوں میں اپنی تیاری کو جاری رکھے گی۔

بر اساس این گزارش، به دنبال تهدید ایران درباره انتقام از حمله هوایی اخیر رژیم صهیونیستی به سوریه که به شهادت دو تن از پاسداران مدافع حرم منجر شد، این آماده باش ادامه خواهد داشت.

اس رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے شام پر حالیہ اسرائیلی فضائی حملوں جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے دو بہادر اہلکار شہید ہوگئے، کے خلاف جوابی کارروائی کی دھمکی کے بعد صہیونی فوج ابھی بھی بدلہ لینے کے خوف سے تیار ہے۔

صہیونی فوج نے چند روز قبل ایرانی ردعمل کے خوف سے اپنی تیاری کا اعلان کیا تھا۔

دریں اثنا، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) نے اتوار کی صبح راکٹ حملوں کے دوران کردستان کے علاقے اربیل میں صیہونی حکومت کے جاسوسی مرکز کو نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق پاسداران اسلامی انقلاب گزشتہ پیر کے روز کو شام کے شہر دمشق کے مضافات میں ناجائز صہیونی ریاست کے بزدلانہ میزائل حملے میں پاسداران انقلاب کے دو بہادر اہلکار "احسان کربلایی پور" اور "مرتضی سعید نژاد" نے جام شہادت نوش کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1