تہران، ارنا – ایرانی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری اور ان کے ازبک ہم منصب نے مشترکہ سیکیورٹی کمیشن کے قیام سے متعلق دستاویز پر دستخط کیے ہیں۔

ایڈمیرل علی شمخانی اور ویکتور محمود اف نے اس معاہدے پر دستخط کردئے۔
یہ دستاویز تہران اور تاشقند کے لیے دہشت گردی، انتہا پسندی، منشیات کی سمگلنگ اور دیگر منظم جرائم سے لڑنے کی راہ ہموار کرے گی۔
دستاویز کی بنیاد پر دونوں ممالک انٹیلی جنس اور سیکیورٹی تعاون کی ایک وسیع رینج شروع کریں گے۔
قبل ازیں، شمخانی نے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پائیدار استحکام پیدا کرنے کے لیے علاقائی صلاحیتوں کو فعال کرنا 13ویں انتظامیہ میں علاقائی تعاون کی ترقی اور فروغ کے لیے ایک شرط سمجھا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور ازبکستان کے درمیان مشترکہ سیکیورٹی کمیشن کا قیام اس سمت میں ایک اہم قدم ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@