تہران، ارنا- ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری آج بروز منگل کو اپنے ازبک ہم منصب کی باضابطہ دعوت پر دورہ ازبکستان روانہ ہوگئے۔

ارنا رپورٹر کے مطابق، ایڈمیرل "علی شمخانی" تاجکستان کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری "ویکتور محمود اُف" کی باضابطہ دعوت پر آج بروز منگل (8 مارچ) کو دورہ تاشقند روانہ ہوگئے۔

باہمی تعلقات کی سطح کا فروغ اور علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال، ایڈمیرل شمخانی کے دورہ ازبکستان کے اہم مقاصد میں سے چند ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری، دورہ تاشقند کے موقع پر اپنے ازبک ہم منصب سمیت ازبکستان کے دیگر اعلی حکام سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@