یہ بات ایڈمیرل علی شمخانی نے توئیٹر میں اپنے ذاتی اکاونٹ میں ویانا میں ایرانی مذاکرات کاروں کی ترجیحات کا ذکر کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ویانا مذاکرات میں معاہدے کا امکان واشنگٹن کی جانب سے سیاسی فیصلہ کرنے میں تاخیر کی وجہ سے ابھی تک غیر واضح ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی مذاکرات کاروں کی ترجیح ان باقی مسائل کو حل کرنا ہے جو ہماری ریڈ لائن کی فہرست شامل ہے۔
شمخانی نے کہا کہ تیزی سے مضبوط معاہدے تک رسائی کو تمام فریقین کی جانب سے نئے اقدامات پیش کرنے کی ضرورت ہے۔
جوہری پابندیوں کے خاتمے کیلیے مذاکرات کا آٹھواں دور 27 دسمبر کو ویانا میں آغاز کیا گیا جس میں شرکاء نے معاہدے کے مسودے کی تکمیل کرنے اور کچھ متنازعہ امور پر فیصلہ کرنے میں مصروف ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@