تہران، ارنا- اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل "انٹونیو گوٹرش" نے اس بات پر زور دیا ہے کہ دنیا کے پاس اس سال (2022) کووڈ- 19کی وبا کو ختم کرنے کے وسائل موجود ہیں، حالانکہ اسے ان ممالک کی مدد کرنے کی ضرورت ہے جنہیں کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے ویکسین اور دیگر سازو سامان تک رسائی میں دشواری کا سامنا ہے۔

ہسپانوی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی  کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کووڈ 19 کیخلاف جنگ میں عالمی ادارہ صحت کے لیے مزید فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے ایک  اجلاس کے دوران، کہا کہ ہم 2022 میں اس وبا کو ختم کر سکتے ہیں، ہم اس مقصد کو حاصل کرنے کے بہترین راستے پر ہیں، لیکن اتحاد سے ہی ہم اسے حاصل کر سکیں گے۔

انہوں نے اس بات کی یاد دہانی کرائی کہ ہم "ضروری مقاصد" جیسے عالمی آبادی کی وسیع پیمانے پر ویکسینیشن اور ٹیسٹنگ میں اضافہ یا جان بچانے کے لیے علاج کے حل کی دستیابی کو حاصل کیے بغیر ایک وبا کے تیسرے سال میں داخل ہو رہے ہیں۔

گوٹرش نے کہا کم وسائل والے ممالک میں ویکسین کی خوراک کی تقسیم میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے؛ ویکسین کی تقسیم میں عدم مساوات ہمارے دور کی سب سے بڑی اخلاقی ناکامی ہے، جس کی قیمت اس کے ممالک اور عوام کو چکانی پڑتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم معیشت کو معمول پر لا سکتے ہیں اور پائیدار ترقی کے مقاصد کو بچا سکتے ہیں لیکن ہمیں ابھی اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@