اقوام متحدہ میں پروفیسرز اور وکلاء کے ایک گروپ نے اپنے ایک بیان میں بیلجیم میں ایرانی سفارتکار "اسد اللہ اسدی" کے سفارتی تحفظ کی خلاف ورزی اور گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ سے اس سفارت کار کی رہائی کی اپیل کی.
یاد رہے کہ حالیہ میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان "سعید خطیب زادہ" نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے یورپ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت کار اسداللہ اسدی کی نظربندی کو غیر قانونی فعل اور بین الاقوامی اور 1961 کے ویانا کنونشن کے قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے متعلقہ یورپی حکومتوں کے عہدیداروں کو باضابطہ طور پر اپنے سخت احتجاج کا اظہار کیا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
اجراء کی تاریخ: 4 نومبر 2020 - 13:36
لندن، ارنا - پروفیسرز اور وکلاء کے ایک گروپ نے آسٹریا میں تعینات ایران کے تیسرے مشیر "اسداللہ اسدی" کی نظربندی کیلیے جرمنی اور بیلجیئم کی حکومتوں کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس سفارت کار کی رہائی کے لئے اقوام متحدہ کی مداخلت کا مطالبہ کیا۔