اسلام آباد ( ا رنا) پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملک کی قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ جاری ہے اور گزشتہ رات اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا، ایرانی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا اور متعدد فوجی کمانڈروں کو شہید کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران ہمارا پڑوسی ملک ہے جس کے ساتھ ہمارے صدیوں سے اچھے تعلقات ہیں۔ اس بحران میں ہم ایران کے ساتھ ہر طرح سے کھڑے رہیں گے۔ ایرانی ہمارے بھائی ہیں اور ان کا دکھ اور تکلیف ہمارا مشترکہ دکھ اور تکلیف ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ  اسرائیل نے یمن، ایران اور فلسطین کو نشانہ بنایا ہے۔ انہو نے عالم اسلام کا اتحاد کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہااگر آج عالم اسلام متحد نہ ہوا اور ہم خاموش رہے تو سب کی باری آئے گی۔