تہران- ارنا- رہبر انقلاب اسلامی ایران نے پارلیمنٹ ممبران سے ملاقات میں اس بات پر تاکید کی کہ دنیا میں قانون ساز اسمبلیوں کے حقیقی مقام کا اندازہ ان کے اہداف، مشن کی سمت اور کام کی بنیاد پر کیا جاتا ہے اور ایرانی پارلیمنٹ اس نقطہ نظر سے بہترین ہے۔ انہوں نے ممبران کے لیے انقلاب کے اصولوں پر کاربند رہنے، مخالفانہ بیانات کا فیصلہ کن جواب دینے اور قومی اقتدار کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

رہبر انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج پارلیمنٹ کے اسپیکر اور ممبران کے ساتھ ملاقات میں پارلیمنٹ کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں قانون ساز اسمبلیوں کے حقیقی مقام کا اندازہ ان کے اہداف، مشن کی سمت اور کام کی بنیاد پر کیا جاتا ہے اور ایرانی پارلیمنٹ اس نقطہ نظر سے بہترین ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی پارلیمنٹ کی حیثیت اور اعتبار جو مذہب کی بنیاد پر متقی اور پاکیزہ لوگوں پر مشتمل ہو، جس کی کوششیں انصاف پر مبنی ہوں، کمزوروں کا ساتھ دیتی ہواور ضلم و نا انصافی کا مقابلہ کرتی ہو اس پارلیمنٹ سے بالکل مختلف ہے جو بے پروا افراد پر مشتمل ہو اور جس کا کام ظلم، امتیاز، طبقاتی تقسیم اور قاتل جیسے مجرموں کی حمایت کرنا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے ممبران پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ اسلامی جمہوریہ کے خلاف غیر دانشمندانہ اور الزام تراشی پر مبنی بیانات کا سختی سے جواب دیں۔

آیت اللہ خامنہ ای نے انقلاب کے اصولوں پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دوسروں کی پسند یا نا پسند فیصلہ سازی پر اثر انداز نہیں ہونا چاہیے بلکہ انقلاب کے اصولوں اور نظریات کو پارلیمنٹ کے بیانات اور عہدوں میں جھلکنا چاہیے اور ان میں قومی عزم و استقلال کی عکاسی ہونی چاہیے۔ انہوں نے بڑی طاقتوں کے مسلط ہونے کے خلاف ایرانی قوم کی مزاحمت کو قومی اتھارٹی کی علامت قرار دیا اور کہا کہ ممبران اپنے فیصلوں اور قوانین میں اس اختیار پر سختی سے عمل کریں۔