ارنا کے مطابق ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے نائب سربراہ اور ترجمان بہروز کمالوندی نے آئی آر آئی بی کے ساتھ گفتگو کے دوران، یورپی ٹرائیکا کی قرار داد پاس ہونے کی صورت میں ایران کے رد عمل کے بارے میں کہا ہے کہ ایران یقینا مناسب ردعمل دکھائے گا۔
انھوں نے کہا کہ ہمارے ردعمل کا انحصار ان کے موقف پر ہوگا، لیکن اس بار یورپی ٹرائیکا کے حوالے سے موقف اختیار کرنے کے ساتھ ہی، آئی ای ای اے کے حوالے سے بھی موقف اختیار کریں گے، اس لئے کہ تہران نے ایجنسی کے ساتھ حداکثر تعاون کیا ہے لہذا اس کو اس تعاون کی قدر کرنی چاہئے۔
ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے ترجمان نے کہا کہ اگر ہم نے اپنا تعاون کم کرنے کا فیصلہ کیا ہوتا توایجنسی یقینا اپنے فرائض پر عمل نہیں کرسکتی تھی۔
انھوں نے کہا کہ ہم نے اپنے فرائض سے بڑھ کر تعاون کیا ہے اور اگر اس کی قدر نہ کی گئی تو فطری طور پر ہم اپنا تعاون معمول کی سطح پر لے آئيں گے۔