ارومیہ - سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے کہا ہے کہ آج ہم تمام میدانوں میں مکمل طور پر حالت جنگ میں ہیں، لیکن ملک میں سکون اور امن ہے، اور پورا سسٹم معمول کے مطابق کام کر رہا ہے، جو کہ ایک غیر معمولی اور تعجب کی بات ہے۔

اتوار کے روز مغربی آذربائیجان میں جہاد اور سابق فوجیوں کی تعظیم و تکریم کی تقریب میں میجر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ دشمن ہماری قوم کے ایمان کو اپنی ہڈیاں تک محسوس کررہا ہے اور اس پر قابو پانے کے لیے کوئی راستہ نہیں ڈھونڈھ پارہا اور مسلسل اپنے مؤقف کو بدلنے اور پیچھے ہٹنے پر مجبور ہے۔

ایرانی سپاہ کے کمانڈر انچیف نے کہا کہ ایرانی قوم کے لیے ذلت و رسوائی کا لقظ موجود نہیں، آج یہ عظیم سرزمین، ایک عظیم جہاد کا مرکز ایک قابل فخر قوم کے ساتھ ہے، کیونکہ ہمیں سیاسی، اقتصادی اور دفاعی میدانوں میں عالمی سطح پر دشمنوں کی شیطانی صف کا سامنا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ آج ہم تمام میدانوں میں مکمل طور پر حالت جنگ میں ہیں، لیکن ملک میں سکون اور امن ہے، اور پورا سسٹم معمول کے مطابق کام کر رہا ہے، جو کہ ایک غیر معمولی اور تعجب کی بات ہے۔