تہران/ ارنا- ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں "آلیش" کشتی کے بین الاقوامی مقابلے منعقد ہوئے جس میں ایرانی ٹیم کی کھلاڑیوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

ایرانی کھلاڑیوں نے 5 گولڈ میڈل، 4 سلور اور 3 برونز میڈل جیت کر مقابلوں کی پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

یہ مقابلے کلاسک اور فری اسٹائل طرز پر مشتمل تھے۔

فری اسٹائل میں مبینا میرزاپور اور سحر غنی زادہ نے گولڈ میڈل، مرضیہ خندان اور رقیہ محمودآبادی نے سلور اور فاطمہ فتاحی اور عزت قربانی ثانی نے برونز میڈل جیتا۔

کلاسک طرز کے مقابلوں میں رقیہ محمود آبادی، مبینا میرزاپور اور سحر غنی زادہ نے سنہری تمغہ اپنے نام کیا جبکہ مرضیہ خندان اور فاطمہ فتاحی نے چاندی کا تغمہ جیتا۔ عزت قربانی ثانی نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

نئی دہلی کے "آلیش کشتی" کے مقابلوں میں کرغیزستان اور قزاقستان کی ٹیمیں بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔