تہران – ارنا – ایران امریکا بالواسطہ مذاکرات میں ثالثی کرنے والے عمان کے وزیر خارجہ نے پانچویں دور کے اختتام پر کہا ہے کہ آج روم میں ایران امریکا مذاکرات تھوڑی پیشرفت  کے ساتھ لیکن آخری نتیجے تک  پہنچے  بغیر ختم ہوگئے

 ارنا کے نامہ نگار کے مطابق عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے ایران امریکا بالواسطہ مذاکرات کے پانچویں دور کے اختتام پر سماجی رابطے کے  ایکس پیج پر لکھا ہے کہ ایران امریکا مذاکرات کا پانچواں دور، تھوڑی پیشرفت لیکن آخری نتیجے تک پہنچے بغیر ختم ہوگیا۔ امید ہے کہ آئندہ دنوں میں باقی ماندہ مسائل بھی واضح ہوجائیں گے تاکہ ہم مشترکہ ہدف، پائیدار اور محترمانہ معاہدے کی طرف بڑھ سکیں۔

مذاکرات کے اس دور کے اختتام پر وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے عمانی ہم منصب بدر البوسعیدی سے ملاقات میں ان کی مساعی جمیلہ اور مذاکرات کی سہولیتں فراہم کرنے کا شکریہ ادا کیا ۔

ایران اور عمان دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے اس ملاقات میں آج کے مذاکرات کا جائزہ لیا اور مذاکرات جاری رکھنے کے بارے میں مشاورت کی ۔