اسلام آباد - ارنا - پاکستانی فوج نے بتایا ہے کہ پاکستانی ائیر ڈیفنس نے گزشتہ نصف شب سے جمعرات تک ہندوستان سے پاکستان کے مختلف حصوں میں اڑان بھرنے والے 25 اسرائیلی ساختہ ڈرون مار گرائے ہیں۔

ارنا کے نامہ نگار کے مطابق، "ھاروپ" نامی اسرائیلی ساختہ ہندوستانی ڈرون کو تکنیکی اور عسکری جوابی اقدامات کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے مختلف علاقوں میں مار گرایا گیا۔

پاکستانی فوج کے مطابق، گزشتہ نصف شب سے جمعرات تک ہندوستان سے پاکستان کے مختلف حصوں میں اڑان بھرنے والے 25 اسرائیلی ساختہ ڈرون مار گرائے ہیں اور اب ان اسرائیلی ساختہ ھاروپ ڈرون کی باقیات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب کا ماننا ہے کہ پاکستانی مسلح افواج بھارت کو منہ توڑ جواب دے رہی ہیں اور اس کے تمام تباہ کن منصوبوں کو ناکام بنا رہی ہیں۔

اس سے قبل پاکستانی فوج کے ترجمان نے ملک کے کئی شہروں پر بھارتی ڈرون حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان واقعات میں ایک شخص جاںبحق اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔