ایران کی وزارت قومی میراث، سیاحت اور دستکاری کے اسٹال کا اس شعبے کے ماہرین اور ٹراول ایجنسیوں کے مالکین اور سربراہان نے استقبال کیا اور ایران کے سیاحتی مراکز، وسائل اور صلاحیتوں کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں۔
قابل ذکر ہے کہ ایران کے متنوع موسم، تاریخی، ثقافتی، قدرتی اور تفریحی مراکز سالانہ لاکھوں سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بن گئے ہیں۔
اس کے علاوہ طبی اور اسپورٹس سیاحت کے لحاظ سے بھی ایران نے عالمی مارکیٹوں میں بڑے پیمانے پر نام کمایا اور قدم جما لیا ہے۔