تہران – ارنا – عمان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ آج کے ایران امریکا مذاکرات نے باہمی احترام اور پائیدار عہد کی بنیاد پر سمجھوتے کے لئے مشترکہ مساعی کو ظاہر کردیا ہے

ارنا کے مطابق عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے کہا ہے کہ مذاکرات میں، بنیادی اصولوں، اہداف اور تکنیکی خدشات، سب کا جائزہ لیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ مذاکرات، آئندہ ہفتے، ایک اعلی سطحی نشست میں، جس کا پروگرام فی الحال تین مئی ( آئندہ ہفتے سنیچر) کوطے کیا گیا ہے، جاری رہیں گے۔