انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا ہے کہ صیہونی حکومت اور بعض شرپسند گروہ سفارتکاری کو متاثر کرنے کے لیے بعض حربے آزمانے کی کوشش کر رہے ہیں اور یہ حقیقت اب ہر ایک پر واضح ہو چکی ہے۔
سید عباس عراقچی نے لکھا ہے کہ ہمارے سیکورٹی اور انٹیلی جنس اہلکار، ماضی کے واقعات کے پیش نظر ہر اس سبوتاژ اور منظم قاتلانہ حملے کے مقابلے کے لیے ہائی الرٹ پر اور تیار ہیں جس کا مقصد ایران کو جوابی کارروائی کرنے پر مجبور کرنا ہو۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ اس بات کی بھی مکمل توقع ہے کہ صیہونی حکومت اور بعض شرپسند گروہ رائے عامہ کو فریب دینے کے لیے جھوٹے دعوے اور متنازعہ خوفناک سیٹلائٹ تصاویر پیش کریں۔
انہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں لکھا ہے کہ "حقیقت: ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی ایران میں موجود افزودہ یورینیم کے ہر ملی گرام پر نظر رکھے ہوئے ہے اور اس کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔"