تہران/ ارنا- ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی تشکیل کی سالگرہ پر خصوصی تہنیتی پیغام جاری کیا ہے۔

ان کے پیغام میں آیا ہے کہ اس موقع پر وطن عزیز کے محافظ، سپاہ پاسداران انقلاب کے قدرداں ہیں جنہوں نے شجاعت اور ایثار کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی سلامتی اور وقار کی ڈٹ کر حفاظت کی۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب نے استقامت اور استحکام کی مثال قائم کردی اور دنیا کو دکھا دیا کہ دھونس دھمکیوں کے سامنے وہ سر خم نہیں کرتے۔

قابل ذکر ہے کہ 23 اپریل سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی تشکیل کی سالگرہ ہے جس کا شمار اسلامی جمہوریہ ایران کے کلیدی اداروں میں ہوتا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کا یہ فوجی بازو، بانی انقلاب اسلامی امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے براہ راست حکم پر تشکیل دیا گیا تھا۔