ارنا کے مطابق حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ اس کے مجاہدین نے سنیچرکی شام شمالی غزہ کے علاقے بیت حانون میں "کسرالسیف" یعنی شمشیرکا ٹوٹنا، کے نام سے ایک پیچیدہ کارروائی میں،غاصب صیہونی فوجیوں کو زبردست نقصان پہنچایا ہے۔
القسام بریگیڈ نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ اس کارروائی کے پہلے مرحلے میں، صیہونی فوج کے غزہ ڈیویژں کی انٹیلیجنس کمان کی ایک اسٹارم گاڑی پرراکٹ سے حملہ کیا جس میں اس گاڑی میں موجود فوجی زخمی ہوگئے۔
بیان ميں بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں زخمی ہونے والوں کو بچانے کے لئے دشمن فوجی جائے وقوعہ پر پہنچے تو حماس کے فوجی بازو القسام کے مجاہدین نے ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکہ کرکے انہیں ہلاک اور زخمی کردیا۔
القسام بریگیڈ کے مجاہدین نے اسی علاقے ميں صیہونی دشمن کے ایک فوجی اڈے پر پہلے چاررائفل گرینیڈ داغے اور اس کے بعد مارٹر گولے سے حملہ کیا۔
دوسری جانب جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو سرایا القدس نے اعلان کیا ہے کہ اس نےغاصب صیہونی دشمن کے EVO Max نوعیت کے دو ڈرون طیاروں کو اس وقت اپنے کنٹرول میں لے لیا جب وہ شہر غزہ کے مشرق میں واقع الشجاعیہ میں جاسوسی مشن پرتھے۔