تہران – ارنا- عمان کے وزیرخارجہ نے ایران امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کے بعد لکھا ہے کہ وہ آج کے مذاکرات میں کافی تعمیری رویئے کے لئے، ایران کے وزیر خارجہ اور امریکی صدر کے نمائندے کے شکرگزار ہیں

 ارنا کے مطابق عمان کے وزیر خارجہ بدربن حمد بوسعیدی نے روم میں بالواسطہ ایران امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کے بعد اپنے سماجی رابطے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ ہم ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر سید عباس عراقچی اور امریکی صدر کے نمائندے مسٹر وٹکاف کا، آج کے مذاکرات میں ان دونوں کے بہت تعمیری رویئے پرشکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔   

 یاد رہے کہ بالواسطہ ایران امریکا مذاکرات کے پہلے اور دوسرے، دونوں ادوار میں جو مسقط اور روم میں منعقد ہوئے، عمان کے وزیرخارجہ بدر بن حمد بوسعیدی نے، ایران کے وزیرخارجہ سید  عباس عراقچی اور مشرق وسطی کے امور میں  امریکی صدر کے نمائندہ خاص اسٹیو وٹکاف کے درمیان ثالثی اور دونوں کے پیغامات ایک دوسرے کو پہنچانے کی ذمہ داری ادا کی ۔     

عمان کے وزیر خارجہ نے مذاکرات کے دوسرے دور کے اختتام پر اپنے سماجی رابطے کے  ایکس پیج پر اس حوالے سے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ "مذاکرات میں تیزی آرہی ہے اور فی الحال بعید بھی ممکن ہے۔"

 ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر سید عباس عراقچی امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذکرات کے دوسرے دور میں شرکت کے لئے جمعہ 18 اپریل کی رات روم پہںچے تھے اور مذاکرات کا دوسرا دور آج سنیچر 19 اپریل کو انجام پایا۔

 ایران امریکا بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور سنیچر 12 اپریل کو عمان کے دارالحکومت مسقط میں انجام پایا تھا۔