اسماعیل بقائی نے کہا کہ مخصوص گروہوں کے اقدامات کو اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف منسوب کرنا برطانیہ کا وتیرہ رہا ہے جس کا مقصد اپنی تخریبی سرگرمیوں بالخصوص مغربی ایشیائی خطے میں اپنے منفی اقدامات پردہ ڈالنا ہے۔
انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی حکومت برطانیہ نے ایران کے خلاف الزام تراشی کی غلط پالیسی کا عادی ہوچکی ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ تہران کی جانب سے لندن سے دستاویزی شواہد کی فراہمی کے مطالبہ کے با وجود حکومت پرطانیہ اپنے من گھڑت دعوے دوہرانے کے سوا کوئي جواب نہیں دیا۔
اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت ایران کے خلاف " من گھڑت دعوے اور الزام تراشی " کی جس پالیسی پر عمل پیرا ہے اس کے نتیجے میں خود اس کی ساکھ دنیا بھر میں متاثر ہو رہی ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ برطانوی حکومت کو جان لینا چاہیے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بے بنیاد "دعوے اور الزامات" کی پالیسی اپنانا بداعتمادی میں اضافے اور سفارتی تعلقات میں مزید کمی کا باعث بنے گا جس کی ذمہ داری برطانیہ پر عائد ہوگی۔