ارنا کے مطابق مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس ٹیلیفونی گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے مسقط میں امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے بارے میں تہران کے موقف کی وضاحت کی۔
اسلامی جمہوریہ ایران اور مصر کے وزرائے خارجہ نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں غزہ کی صورتحال پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔
سید عباس عراقچی اور بدر عبدالعاطی نے غزہ میں جنگ بندی کے لئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ۔