تہران/ ارنا- صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے جمعے کے روز یوریشیا کے ساتھ تجارت کی تیسری بین الاقوامی نمائش کا معائنہ کیا۔

صدر پزشکیان اور ان کے ہمراہ وفد نے اس موقع پر متعدد اسٹالز کا معائنہ کیا اور مختلف صنعتوں میں سرگرم ماہرین اور کمپنیوں کے سربراہوں سے گفتگو کی۔

انہوں نے اس نمائش کو ایران اور یوریشین اقتصادی یونین کے درمیان تجارت میں فروغ کا اہم موقع قرار دیا۔

قابل ذکر ہے کہ وزیر صنعت نے بھی صدر کے ہمراہ اس نمائش کا معائنہ کیا جس میں 100 سے زیادہ ایرانی کمپنیوں کے علاوہ، روس، آرمینیا، قزاقستان، کرغزستان اور بیلاروس کے تجارتی وفود نے شرکت کی ہے۔

اس نمائش میں ایران کے متعدد پیدواری مراکز، سپلائروں، سرمایہ کاروں اور چھوٹی بڑی کمپنیوں نے یوریشیا کی مارکیٹ کے لیے مناسب مصنوعات اور خدمات کو پیش کیا ہے۔