وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا کہ یہ دورہ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی باضابطہ دعوت پر انجام پایا ہے۔
اس موقع پر دوطرفہ سیاسی گفتگو اور معاملات کو آگے بڑھایا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ ترکمانستان کے وزیر خارجہ تہران- عشق آباد مشترکہ اقتصادی تعاون کمیشن کے بھی سربراہ ہیں۔
دورہ تہران کے موقع پر رشید مردوف ایران کے سیاسی اور اقتصادی اعلی عہدے داروں سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔