اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر میں منعقدہ تقریب میں ایشیا، مشرق وسطیٰ، یورپ، افریقہ اور لاطینی امریکہ کے ممالک کے سفیروں اور سفارت کاروں نے شرکت کی اور انقلاب اسلامی ایران کی فتح کی 46 ویں سالگرہ پر مبارک باد پیش کی۔
اس موقع پر اقوام متحدہ کے حکام اور دیگر ماہرین بھی موجود تھے۔
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے امیر سعید ایرانی نے اپنی نائب زہرا ارشادی کے ہمراہ مہمانوں کا استقبال کیا۔