ارنا نے کراچی سے اتوار کو رپورٹ دی ہے کہ ایڈمیرل نوید اشرف نے بین الاقوامی امن 25 بحری مشقوں کے تیسرے دن،پاکستانی بحریہ کے اعلی افسران کے ہمراہ ایران کے جمران جنگی بحری جہاز کا معائنہ کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیر شہرام ایرانی نے جماران جنگی بحری جہاز پر اپنے پاکستانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
اس موقع پر ایران کے فوجی وفد میں شامل دیگر اعلی افسران نیز پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجی اتاشی کرنل محمد محسن شہابی بھی موجود تھے۔
اس کے بعد پاکستانی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل نوید اشرف نے جماران جنگی بیڑے کا معائنہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجی وفد سے، دونوں ملکوں کے باہمی روابط اور فوجی تعاون نیز امن 25 بین الاقوامی بحری مشقوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔