ارنا کے مطابق ایران اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کی سخت مخالفت کرتے ہوئے، اس کو نسل کشی کا تسلسل قرار دیا۔
اس ٹیلیفونی گفتگو میں ترکیہ کے وزیر خارجہ نے اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی کے ہنگامی اجلاس کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی تجویز کا خیر مقدم کیا اور فوری طور پر یہ اجلاس بلائے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے اس سازش کے مقابلے میں اسلامی ملکوں کے متحدہ اور ٹھوس موقف نیز مظلوم فلسطینی عوام کے حقوق کی ہمہ گیر حمایت جاری رہنے پر زور دیا۔
سید عباس عراقچی اور ہاکان فیدان نے اسی طرح ایرا اور ترکیہ کے باہمی روابط کو اطمینان بخش بتایا اور مختلف شعبوں میں روابط کے فروغ کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا۔