کراچی/ ارنا- پاکستان کی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل نوید اشرف نے ایران کی بحریہ کے کمانڈر ان چیف ایڈمیل شہرام ایرانی سے کراچی میں ملاقات کی۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ امان بین الاقوامی مشقوں میں ایران کی شرکت انتہائی اہم اور یقینا ان مشقوں کو مزید استحکام دے سکتی ہے۔

ایڈمیرل نوید اشرف نے ارنا کے رپورٹر سے کہا کہ ایران پہلی بار امان مشقوں میں شرکت کر رہا ہے جس سے ہمارے ہمسائگی اور مشترکہ تعاون پر مبنی تعلقات کی عکاسی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات انتہائی مستحکم ہیں۔

پاکستان کی بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ ایرانی جنگی جہاز کی ان مشقوں میں شرکت اور بحریہ کے اعلی سطحی وفد کا دورہ پاکستان دنیا کو دکھا دیتا ہے کہ ایران کی بحریہ آبی سلامتی اور جہازرانی کے راستوں کی سلامتی اور تحفظ کے لیے سنجیدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کی اس سنجیدگی کی اہمیت سے واقف ہے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر پاکستان کی بحریہ کے سربراہ نے جماران ڈسٹرائر جنگی جہاز کا معائنہ بھی کیا جہاں ایران کی بحریہ کے کمانڈر ان چیف ایڈمیرل شہرام ایرانی نے ان کا خیرمقدم کیا۔