تہران (ارنا) صیہونی بری فوج کے ریزرو جنرل اور سابق کمانڈر جے تسور نے ایک بیان میں تاکید کی ہے کہ فلسطینیوں کو ہجرت پر مجبور کرنے کا منصوبہ غیر حقیقت پسندانہ، وہم، اور سراب ہے۔

صیہونی خبر رساں ایجنسی واللا کو انٹرویو دیتے ہوئے صیہونی فوجی اہلکار نے کہا کہ یہ منصوبہ بہت پیچیدہ اور ناقابل عمل ہے، اور میں سمجھتا ہوں کہ فلسطینی آبادی کی بے دخلی کا امکان نہیں ہے، کیونکہ دنیا ایسی کسی کارروائی کی اجازت نہیں دے گی۔

صیہونی صحافی Uri Mesgaff نے بھی اس سے قبل غزہ اور فلسطینیوں کی نقل مکانی کے بارے میں امریکی صدر کے حالیہ بیانات کے جواب میں کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ فضول باتیں کر رہے ہیں، غزہ سے کوئی بے دخلی نہیں ہوگی، اور امریکہ وہاں مشرق وسطیٰ رویرا تعمیر نہیں کرسکے گا (ریویرا اٹلی میں ایک سیاحتی ساحلی شہر ہے)۔

صہیونی صحافی نے اس بات پر زور دیا کہ اس کے لیے کوئی منصوبہ یا پروگرام نہیں ہے، کوئی تیاری یا اقدامات نہیں کیے گئے ہیں اور یہ منصوبہ مکمل طور پر بیکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک اپنی سرزمین پر 20 لاکھ فلسطینیوں کو قبول کرنے کو تیار نہیں ہوگا۔