محمد رضا عارف نے جمعہ کی شام قزاقستان کے شہر الماتی میں منعقدہ یوریشین اقتصادی یونین کے وزرائے اعظم کے سربراہی اجلاس میں کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کی اقتصادی سفارت کاری میں علاقائی اور کثیرالجہتی میکانزم کو اہمیت دی جاتی ہے اور ایران انرجی، جدید ٹکنالوجی ، ٹرانزیٹ اور مواصلات کے شعبے میں تعاون میں فروغ پر آمادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، باہمی فری ٹریڈ کے تناظر میں ایران اور یوریشین اقتصادی یونین کے درمیان کوریڈور بنانے اور چھے رکن ملکوں کے درمیان تجارت کو آسان بنانے کے علاوہ، اس یونین کے ان رکن ملکوں کو جو خشکی سے گھرے ہیں، جنوبی خلیج فارس اور بحیرہ عمان کے اپنی بندرگاہوں سے فائدہ اٹھانے اور عالمی بازاروں میں ان کی موجودگی میں تعاون پر بھی تیار ہے۔