تہران - ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر نے ڈیجیٹل اور مصنوعی ذہانت پر مبنی معیشت کے شعبے میں تسلط کے لیے یکطرفہ کارروائیوں کے سد باب پر زور دیا اور مشترکہ ڈیجیٹل مصنوعات اور مصنوعی ذہانت پر مبنی مصنوعات تیار کرنے میں تعاون پر زور دیا۔

قزاقستان  کے دورے پر گئے نائب صدر محمد رضا عارف نے اپنے سفر کے دوسرے دن جمعہ کو "الماتی، ڈیجیٹل 2025" کانفرنس میں تقریر کے دوران ڈیجیٹلائزیشن اور مصنوعی ذہانت کی معیشت کے شعبے میں اپنی پانچ تجاویز پیش کیں۔

ایران کے نائب صدر کی طرف سے پیش کی جانے والی تجاویز میں یوریشین اکنامک یونین کے رکن ممالک کی ڈیجیٹل معیشت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کی گنجائشوں کا ذکر بھی شامل تھا۔

محمد رضا عارف نے اپنی تقریر میں زور دیا کہ  "وقت آگیا ہے کہ ایران اور خطے کے ممالک اتحاد اور تعاون کے ذریعے ایک نئے ڈیجیٹل اور صنعتی دور کی داغ بیل ڈالیں۔"