نیویارک – ارنا – اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب اور سفیر امیر سعید ایروانی نے سلامتی کونسل کے نام  خط میں ایران کے خلاف  غاصب صیہونی حکومت کے سربراہ کے بے بنیاد الزامات کا جواب دیا ہے۔

 ارنا کے مطابق اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے سلامتی کونسل کے نام اپنے مکتوب میں لکھا ہے کہ صیہونی حکومت کے سربراہ کے بے بنیاد ایران مخالف الزمات، علاقائی ملکوں کےخلاف اس حکومت کی تخریبی سرگرمیوں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزیوں کی پردہ پوشی کی غرض سے لگائے گئے ہیں۔

امیر سعید ایروانی نے سلامتی کونسل کے نام اپنے خط میں لکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران صراحت کے  ساتھ اور ٹھوس انداز میں ان بے بنیاد دعوؤں کو جن کا مقصد غزہ میں مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف نسل پرست صیہونی حکومت کے جرائم سے بین الاقوامی برادری کی توجہ ہٹانا ہے، مسترد کرتا ہے۔

انھوں نے لکھا ہے کہ یہ بے بنیاد الزامات علاقے کے ملکوں کے خلاف صیہونی حکومت کی تخریبی سرگرمیوں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزیوں کی پردہ پوشی کی مسلسل کوششوں کا ہی حصہ ہیں۔

 اس خط میں لکھا گیا ہے کہ عالمی برادری کو اس بات کی اجازت نہیں دینا چاہئے کہ صیہونی حکومت اپنی تخریبی سرگرمیوں اور جرائم سے  توجہ ہٹاسکے اورعلاقے میں امن و ثبات کی کوششوں کو کمزور کرسکے۔