میجر جنرل محمد باقری کا طیارہ اسلام آباد کے نورخان ایئربیس میں اترا ہے۔
پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم، ایران کے فوجی اتاشی کرنل محمد شہابی، پاکستان کی فوج کے لاجسٹک چھاؤنی کے نائب کمانڈر جنرل حسن خٹک اور پاکستان کے کئی دیگر اعلی فوجی عہدے داروں نے ایران کے چیف آف اسٹاف کا استقبال کیا۔
قابل ذکر ہے کہ جنرل محمد باقری اپنے دورہ پاکستان میں تہران اور اسلام آباد کے درمیان دفاعی تعاون اور تعلقات، سرحدی امور میں تعاون میں فروغ، دہشت گردی کے مقابلے اور علاقے اور عالم اسلام کے مسائل پر پاکستانی حکام اور فوجی قیادت سے بات چیت کریں گے۔
ان کی ملاقات پاکستان کے صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے بھی طے ہے۔
گزشتہ 6 سال کے دوران یہ ایران کے چیف آف اسٹاف کا تیسرا باضابطہ دورہ پاکستان ہے۔
پاکستان کے فوج کے سربراہ نے بھی جولائی 2023 میں ایران کا دورہ کیا تھا۔