تہران - ارنا – ایرانی عدلیہ کے میڈیا سینٹر نے تہران میں اراک اسکوائر میں نامعلوم شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 ججوں کی شہادت کی خبر دی ہے۔

ارنا کے مطابق ایک گھنٹہ قبل ایک نامعلوم مسلح شخص نے اراک اسکوائر میں 2 ججوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق اور ان کے محافظ زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔

ایرانی عدلیہ کے میڈیا سنٹر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ، ایک گھنٹہ قبل 2 انقلابی اور ممتاز جج جو عوام کی سلامتی کو پامال کرنے والوں کے خلاف استقامت کا پیکر تھے، شہید کر دیے گئے، اور دہشت گرد نے فوراً خودکشی کر لی۔

آج صبح، ایک مسلحہ شخص قومی سلامتی، جاسوسی اور دہشت گردی کے خلاف جرائم سے لڑنے کا طویل ریکارڈ رکھنے والے 2 بہادر ججوں کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کے تحت سپریم کورٹ میں گھس گیا اور دہشت گردانہ کارروائی میں 2 حاضر سروس ججز کو شہید کردیا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین رازینی 39 اور حجۃ الاسلام والمسلمین مقیسہ سپریم کورٹ کی برانچ 53 کے سربراہ تھے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق زیرِ بحث شخص کا نہ تو سپریم کورٹ میں کوئی کیس تھا اور نہ ہی وہ مؤکل تھا۔ دہشت گردی کی کارروائی کے فوراً بعد مسلحہ شخص نے فائرنگ کر کے اپنے آپ کو ہلاک کر لیا۔