ماسکو/ ارنا- صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے جو دورہ ماسکو پر ہیں جمعے کی دوپہر کو روس کے وزیراعظم میخائیل میشوستین سے ملاقات اور گفتگو کی۔

روس کے وزیر اعظم نے اس موقع پر زور دیکر کہا کہ تہران اور ماسکو کے مابین جو فیصلے ہوں گے، روس کی حکومت اسے اپنا پہلا ایجنڈا قرار دیتے ہوئے عملدرامد کی ضمانت فراہم کرے گی۔

انہوں نے روس اور ایران کے تعلقات کو دوستی، باہمی احترام اور مفادات کی ضمانت فراہم کرنے کی بنیاد پر قرار دیا اور کہا کہ تہران اور ماسکو کے تعلقات کا مستقبل انتہائی روشن ہے۔

روس کے وزیر اعظم نے بتایا کہ نقل و حمل، توانائی اور تعلیم کے شعبوں میں ہمارا تعاون جاری ہے جسے مزید بڑھایا بھی جائے گا۔

انہوں نے کہا اس وقت 9 ہزار سے زیادہ ایرانی طلبا روس کی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور اس شعبے میں بھی تعلقات میں فروغ لایا جائے گا۔

روس کے وزیر اعظم نے شمال- جنوب بین الاقوامی ٹرانزٹ کوریڈور کو بھی ایران اور روس کے شاندار تعلقات کا واضح نمونہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ سن 2023 سے ایران اور روس کے درمیان ویزا بھی ہٹا دیا گیا جس کے نتیجے میں صنعت سیاحت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

میخائیل میشوستین نے مالی لین دین میں 17 فیصد اضافے کی جانب بھی اشارہ کیا اور کہا کہ ایران اور یوریشیا تنظیم کے مابین آزاد تجارت کے معاہدے سے دونوں ملکوں کی معیشت اور بھی مضبوط ہوگی۔

انہوں نے ایران اور روس کے درمیان ثقافتی اور سماجی پروگراموں اور نمائشوں کے انعقاد کا بھی خیرمقدم کیا۔

رو‎س کے وزیر اعظم نے ثقافتی تعلقات کو بھی عوامی سطح کے تعلقات کے لیے اہم قرار دیا۔

یہ خبر مکمل ہو رہی ہے۔۔۔