اجراء کی تاریخ: 17 جنوری 2025 - 12:04

ماسکو/ ارنا- صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اپنے روسی ہم منصب کی دعوت پر ماسکو پہنچ گئے ہیں۔

ماسکو ایئرپورٹ پر روس کے وزیر توانائی سرگئی سیویلیئف نے ان کا استقبال کیا۔

صدارتی طیارے پر ایران اور روس کے پرچم، دوستی کی نشانی کے طور پر آویزاں کیے گئے۔

اس موقع پر دونوں ممالک کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ باضابطہ استقبالیہ تقریب کریملن محل میں روسی صدر کی موجودگی میں انجام پائے گی۔

صدر مملکت اپنے دورہ روس میں جامع تعاون معاہدے پر دستخط کریں گے اور روسی تاجروں اور صنعتکاروں سے بھی ملاقات کریں گے۔

روس کے نیشنل ٹیلی ویژن سے ان کا انٹرویو بھی طے ہے۔

اس دورے میں صدر مملکت کے ساتھ ایران کے وزرائے  خارجہ، اقتصاد، شاہراہ اور شہری آبادکاری، زراعت، اور ایٹمی توانائی کے قومی ادارے کے سربراہ، سینٹرل بینک کے گورنر، نائب وزیر دفاع اور ایران روس پارلیمانی دوستی کمیٹی کے رکن بھی موجود ہیں۔