تہران/ ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران و قطر کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونی گفتگو کے دوران غزہ کی صورتحال کا جائزہ لیا اور پناہ گزینوں تک جلد از جلد امداد پہنچانے پر زور دیا۔

سید عباس عراقچی نے اس موقع پر حاصل شدہ معاہدے کو صیہونیوں کی نسل کشی کے سامنے غزہ کے مظلوم اور پرعزم عوام کی استقامت کا نتیجہ قرار دیا۔

انہوں نے اس سلسلے میں قطر کی کوششوں کی قدردانی کی اور فلسطینی عوام تک جلد از جلد امدادی سامان کی ترسیل، غزہ کے عوام کی جلد از جلد وطن واپسی اور صیہونیوں کے ہاتھوں تباہ شدہ تنصیبات اور عمارتوں کی تعمیرنو پر زور دیا۔

قطر کے وزیر خارجہ نے بھی جنگ بندی کے حصول کی کوششوں کی ایک رپورٹ پیش کی اور فلسطینی عوام کی حمایت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اصولی موقف کی قدردانی کی۔